Home سیاست گستاخی کے شبے پر ٹیچر کا قتل، دو خواتین کو سزائے موت، ایک کو عمر قید

گستاخی کے شبے پر ٹیچر کا قتل، دو خواتین کو سزائے موت، ایک کو عمر قید

Share
Share

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی عدالت نے مشہور زمانہ گستاخِ رسول کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گستاخی کے شبے پر ٹیچر کو قتل کرنے والی دو خواتین کو سزائے موت اور ایک کم عمر طالبہ کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی ایڈیشنل سیشن کورٹ ٹو کے جج محمد جمیل نے مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں سزائے موت کی مستحق خواتین کو 20 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی ہے جب کہ عدالت نے نابالغ طالبہ کو عمر قید اور 10 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی۔

استغاثہ کی جانب سے پبلک پراسیکیوٹر تنصیر علی اور حاجی شکیل ایڈووکیٹ جبکہ ملزمات کے طرف سے اسد عزیز ایڈووکیٹ نے اس اہم مقدمہ کی پیروی کی۔

پراسیکیوٹر کے مطابق تینوں خواتین نے مل کر مدرسے کی 18 سالہ خاتون ٹیچر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ پڑھانے کے لیے مدرسے میں داخل ہورہی تھی۔

بعدازاں وہ گیٹ پر ہی زخمی حالت میں جان کی بازی ہار گئی، ٹیچر کا گلا کٹا ہوا تھا، ملزمان تینوں خواتین کا تعلق کسی اور مدرسے سے ہے اور ان میں دو بہنیں اور ایک کزن شامل ہیں، قتل کو توہین مذہب کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...