Home نیوز پاکستان ‎سکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کیخلاف اساتذہ نے تحریک شروع کر دی

‎سکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کیخلاف اساتذہ نے تحریک شروع کر دی

Share
Share

لاہور: اساتذہ نے 13 ہزار سکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کر دی۔

13 ہزار سکولوں کو پیف کے حوالے کرنے کے خلاف ایکشن کمیٹی پنجاب کے زیر اہتمام شدید گرمی کے باوجود سینکڑوں اساتذہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا اور خوب نعرے بازی کی۔

ایکشن کمیٹی اساتذہ پنجاب کے عہدیداروں نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں کی پیف کو حوالگی کا فیصلہ واپس لے، تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کو فوری پورا کیا جائے۔

احتجاج میں شریک اساتذہ نے کہا کہ تنخواہوں اور الاؤنسز میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے، لیو انکیشمنٹ رولز میں کی گئی ظالمانہ ترامیم واپس لی جائیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پنجاب بھر اور پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے احتجاج کریں گے۔

اساتذہ نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سامنے جا کر احتجاج ختم کیا اور جلد دوبارہ احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...