Home Uncategorized تہران دریائے ہلمند کے پانی کے معاہدے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا طالبان معاہدے کی پاسداری کریں،ایران

تہران دریائے ہلمند کے پانی کے معاہدے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا طالبان معاہدے کی پاسداری کریں،ایران

Share
Share

تہران: ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر نے واضح کیا ہے کہ تہران دریائے ہلمند کے پانی کے معاہدے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور طالبان سے مطالبہ ہے کہ وہ معاہدے کی پاسداری کریں اور ایران کو اس کے پانی کی صحیح تقسیم کی فراہمی کریں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے کہا کہ دریائے ہلمند کے تنازع پر معاہدے کا مکمل اور درست نفاذ ایران اور افغانستان کے باہمی مفادات کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم مسئلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ میں چاہتا ہوں کہ افغان حکام اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مثبت ارادے کا تعمیری جواب دیں اور دونوں ممالک کے درمیان سنگین مسائل پیدا کرنے سے بچیں۔

ادھر ایران کے خصوصی ایلچی اور افغانستان میں قائم مقام سفیر کاظمی قومی نے طالبان کو صورتحال کے حل کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا ہے ۔

تاہم طالبان کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے مگر دریائے ہلمند میں پانی کافی نہیں ہے۔ کاظمی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ اگر ایران کو پتہ چلا کہ پانی موجود ہے اور طالبان پانی فراہم نہیں کررہے تو ایران کارروائی کرے گا۔

خیال رہے کہ جمعہ کو صدر ابراہیم رئیسی نے افغانستان کے حکمرانوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ ایرانیوں کے پانی کے حقوق کی خلاف ورزی نہ کریں، حکومت قوم کے حقوق کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...