Home سیاست عسکری تنصیبات پر حملوں کے مقدمات فوجی، سویلین کیسز اے ٹی سی میں چلیں گے،وزیراعظم

عسکری تنصیبات پر حملوں کے مقدمات فوجی، سویلین کیسز اے ٹی سی میں چلیں گے،وزیراعظم

Share
Share

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عسکری تنصیبات پر حملوں کے مقدمات فوجی اور سویلین تنصیبات پر حملوں کے کیسز انسداد دہشت گردی عدالت میں چلیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نگراں وزیراعلی پنجاب، سیکیورٹی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو 9 مئی میں ملوث تمام کرداروں کی قانونی گرفت کے لیے اب تک کے اقدامات، گرفتاریوں، قانونی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسی بے گناہ سے زیادتی نہیں ہوگی لیکن کوئی مجرم سزاسے بچ نہ پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عسکری تنصیبات پر حملوں کے مقدمات فوجی اور سویلین تنصیبات پر حملوں کے کیسز انسداد دہشت گردی عدالت میں چلیں گے۔

اجلاس میں آڈیو لیکس کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

اجلاس میں شریک وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کمیشن آڈیوز کی حقیقت جاننے کے لیے ان کا فارنزک آڈٹ کرواسکتا ہے، اعلیٰ عدالتوں پر عوام کا اعتماد بنیادی چیز ہے، ججوں کی ساکھ پر کوئی آنچ آئے تو انگلیاں اٹھتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ نے کمیشن آف انکوائریز ایکٹ 2017ء کے تحت آڈیو لیکس کمیشن قائم کیا، عمران نیازی نے اپنی ضد اور انا کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، عمران نیازی نے جو ملک کو نقصان پہنچایا اس کی مثال نہیں ملتی۔

شہباز شریف نے وزرا کو ہدایت دی کہ ملک و قوم کو اکٹھا کرنے، حالات بہتر بنانے، اداروں اور عوام میں اعتماد کی فضا برقرار کرنے کے لیے خوب محنت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک، قوم اور سب ادارے ہمارے ہیں، اس لیے ان میں دراڑیں ڈالنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

شہباز شریف نے ہدایت دی کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں، مہنگائی کے اس دور میں غریب کو بڑے ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...