Home نیوز پاکستان تحریک انصاف کو فلسطین کے حق میں احتجاج کی اجازت بھی نہیں،بیرسٹر سیف

تحریک انصاف کو فلسطین کے حق میں احتجاج کی اجازت بھی نہیں،بیرسٹر سیف

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو فلسطین کے حق میں بھی احتجاج کی اجازت نہیں مل رہی۔

محمد علی سیف کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پولیس پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر بغیر وارنٹ چھاپے مار رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ پشاورہائی کورٹ نے پولیس کو بغیر وارنٹِ گرفتاری اور چھاپوں سے منع کیا ہوا ہے۔

محمد علی سیف نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوا تمام سیاسی جماعتوں کو جلسوں کی کھلی آزادی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی نگراں حکومت فسطائی ہتھکنڈوں کا استعمال بند کرے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...