Home سیاست تحریک انصاف کا قومی اسمبلی کیلئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کا اعلان

تحریک انصاف کا قومی اسمبلی کیلئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: ملک بھر میں الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف دیگر جماعتوں سے مل کر 2 مارچ کو احتجاج کرے گی۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے وہ پر اعتماد ہیں، حالیہ الیکشن میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے، ایک جنبش قلم نے ہماری نشستوں پر ضرب لگادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا ہے، کل بھی لودھراں میں ہماری سیٹ پر شب خون مارا گیا ہے، ہمارے امیدوار کو ایم این اے کا کارڈ تک ایشو ہوا تھا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم لوگ عدالتوں اور اسمبلیوں میں بھی احتجاج کریں گے،عوام نے مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی کو دیا ہے، ہماری لڑائی حق اور سچ کی لڑائی ہے، ہمارے پاس فارم 45 موجود ہیں۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں عامر ڈوگر کو سپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے، ڈپٹی سپیکر کیلئے قومی اسمبلی میں مالاکنڈ سے جنید خان کو نامزد کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...