Home سیاست تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی تعداد بارے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا

تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی تعداد بارے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا

Share
Share

اسلام آباد: پی ٹی آئی پی نے مخصوص نشستوں کی تعداد سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پی ٹی آئی پی کے جنرل سیکرٹری ملک حبیب اورکزئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب جمعرات کو درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ مخصوص نشستوں کا الیکشن کمیشن کا 4 مارچ کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، آئین میں مخصوص نشستیں دینے کا طریقہ کار واضح ہے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی عدالت الیکشن کمیشن کو خواتین کی تین اور ایک اقلیتی نشست کا نیا نوٹیفکیشن جاری کرنیکا حکم دے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...