Home سیاست نجی کالج میں بچی سے زیادتی نہیں ہوئی جھوٹا واقعہ اچھالنے میں تحریک انصاف ملوث ہے، مریم نواز

نجی کالج میں بچی سے زیادتی نہیں ہوئی جھوٹا واقعہ اچھالنے میں تحریک انصاف ملوث ہے، مریم نواز

Share
Share

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی کا جھوٹا کیس بنایا گیا، واقعہ وائرل ہونے پر ہم نے تحقیقات کیں، جاننے میں کئی دن لگے اور حتمی تحقیقات کے بعد اعلان کرتی ہوں کہ بچی سے زیادتی نہیں ہوئی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نےکہا کہ تحقیقاتی کمیٹی کے آخری اجلاس کی صدارت میں نے کی ہے اور اس کے حقائق پیش کررہی ہوں، میں ماں بھی ہوں اور صوبے کی چیف ایگزیکٹو بھی ہوں، خواتین کی آبرو کی حفاظت میری ذمہ داری ہے، پولیس کو رپورٹ ملی کہ پنجاب کے نجی کالج میں بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، دس تاریخ کو واقعہ ہوا، وہ بچی دو تاریخ سے اسپتال میں داخل تھی وہ کہیں گری اور شدید زخمی ہونے کے بعد آئی سی میں ایڈمٹ تھی جسے ریپ وکٹم بنادیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ بچی کی والدہ سے بات ہوئی ہے وہ شدید صدمے میں ہیں اور والدہ نے کہا کہ اس کی چار بییٹیاں باقی ہیں جن کی شادی ہونی ہیں میں غریب ہوں مجھے کچھ نہیں چاہیے جنہوں ںے یہ کہانی گھڑی ہے انہیں ایکسپوز کریں اور سزا دلوائیں۔

مریم نواز نے کہا کہ بچوں نے رپورٹ کیا کہ ایسا واقعہ ہوا سوشل میڈیا پر ایشو بناکر جھوٹے الزامات عائد کیے گئے جس کی کوئی بنیاد ہی نہیں تھی، طلبا کو گمراہ کرکے مہم چلائی گئی، میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ بار بار جلسوں اور احتجاج کی ناکامی کے بعد اب ایک گھٹیا اور خطرناک منصوبہ بنایا گیا کہ جب ایس سی او ہورہی ہے اور سربراہان مملکت یہاں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ایک ایسی جماعت موجود ہے جس کا نام پی ٹی آئی اسے میں دہشت گرد جماعت کہتی ہوں ان کا ایجنڈا ہی یہی ہے، یہ سازش انہوں نے کی اور بچوں کو استعمال کیا، اپنے ٹاؤٹ صحافیوں اور وی لاگرز سے بیانات دلوائیں، ایک بچی کو عینی شاہد بناکر پیش کیا گیا کہ بچی نے کہا کہ میں نے آوازیں سنیں اور بیسمنٹ میں روم لاک کرلیے گئے پھر ریسکیو 1122 کو بلایا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم نے تحقیقات کی ہیں اُس دن اور کئی دن تک 1122 کو وہاں نہیں بلایا گیا، میں نے بیسمنٹ کی ویڈیوز منگوائی ہیں وہاں کوئی لاک ہی نہیں ہیں اور یہ بچی اُس کیمپس کی ہے ہی نہیں یہ بچی جب کہتی ہے میں اس کیمپس کی نہیں تو اس کا بیان ایڈٹ کردیا گیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے بچی کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بچی دو سے تین اسپتالوں میں زیر علاج رہی، جس دن واقعے کا کہا گیا بچی اس دن کالج میں نہیں اسپتال میں تھی، جس گارڈ پر الزام لگا وہ چھٹی پر تھا اسے سرگودھا سے پولیس گرفتار کرکے لائی اور تفتیش کی، کہا گیا کہ فوٹیجز ہٹادی گئیں، احتجاج کرنے والے بچوں کو لایا انہیں ایشو کا ٹھیک طرح سے پتا ہی نہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...