Home sticky post 3 تحریک انصاف کسی کے کہنے یا کسی کے خوف سے مذاکرات نہیں کر رہی، شوکت یوسفزئی

تحریک انصاف کسی کے کہنے یا کسی کے خوف سے مذاکرات نہیں کر رہی، شوکت یوسفزئی

Share
Share

پشاور:پاکستان تحریک اںصاف کے صوبائی رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی کے کہنے اور کسی کے خوف سے مذاکرات نہیں کر رہی ہے یہ مزاکرات بانی چیرمین عمران خان کی ہدایت پر پاکستان کے مفاد میں کیے جارہے ہیں جب کہ وزیر دافع خواجہ آصف مایوسی پھیلا رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وہ ایک کنفیوز بندے ہیں، ایسا کنفیوز بندہ وزیر دفاع کیسے ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، وزیر اعلی پنجاب سمیت وفاقی وزرا پورا پورا دن عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں لیکن جب عمران خان ایک ٹوئٹ کرتے ہیں تو ان سب کی چیخیں نکل جاتی ہیں کیونکہ ساری حکومت عمران خان کے ایک ٹویٹ کی مار ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی بھی این ار او نہیں لیں گے یہ حکومت کی حسرت رہ جائے گی، این ار او لینے والا اب رائیونڈ میں آرام کر رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کھلے دل سے مذاکرات کر رہی ہے، اے پی سی میں ناکامی کے بعد گورنر کا کرم میں فوج اور وفاق کو مداخلت کا مشورہ دینا اپنے اختیارات سے تجاوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھا ہوتا کہ وہ کراچی میں بیٹھ کر سندھ حکومت کو مشورہ دیتے کہ کراچی کو ٹھیک کرے اور سندھ پہ توجہ دے اس وقت کراچی کھنڈرات کا شہر بن چکا ہے شہر کے اندر مین ہول کے لیے ڈھکن کے پیسے نہیں ہیں تین سالوں سے سندھ حکومت بی آر ٹی نہیں بنا سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا معیشت کا مستحکم ہونے کا دعوی بھی جھوٹا ہے اگر ملک میں سیاسی استحکام نہیں تو معاشی استحکام کہاں سے اگیا اور اگر واقعی معاشی استحکام ہے تو پھر عوام کو ریلیف کیوں نہیں مل رہا۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 10،اسلام آباد یونائیٹڈ کے 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ...

تحریک انصاف کے 86 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے...

سپریم کورٹ کی 9 مئی سے متعلق مقدمات کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی سے متعلق مقدمات کا...

امریکی وفد سے ملاقات نہ کرنے پر پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کی بیرسٹر گوہر پر تنقید،اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے امریکی وفد سے ملاقات...