Home سیاست تحریک انصاف کے رہنما ء عامر محمود کیانی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

تحریک انصاف کے رہنما ء عامر محمود کیانی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر عامر محمود کیانی نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء پاک فوج کے افسران اور اہلکاروں کی وجہ سے ہے سیاسی جماعتیں آتی جاتی رہتی ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر کیانی نے کہا کہ کہا کہ میرا فوجی خاندان سے تعلق ہے، ہم نے سیاست کرپشن کے خلاف شروع کی، 9 مئی کے واقعات تکلیف دہ تھے، میں نے کبھی افواج پاکستان کیخلاف بیان نہیں دیا، مجھ پر بھی 8، 9 دہشتگردی کے مقدمات درج ہوئے۔

عامر محمود کیانی نے کہا کہ میں ڈیڑھ ماہ سے پارٹی اجلاس میں گیا بھی نہیں، ہمیں سوچنا ہو گا کہ کیا ہم سیاست اس لیے کر رہے کہ اداروں کو بھی شامل کرنا ہے، ڈیڑھ ماہ سے میں لاہور نہیں گیا، ہمیں سیاسی لوگوں کے خلاف جدوجہد کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء پاک فوج کے افسران اور اہلکاروں کی وجہ سے ہے، پاک فوج کے جوان روزانہ قربانیاں دے رہے ہیں، 9 مئی کے واقعے میں چیئرمین عمران خان سے بھی ملنے گیا، سیاسی جماعتیں آتی جاتی رہتی ہیں۔

عامر محمود کیانی کا کہنا تھا کہ عمران خان خود کہتے ہیں کہ ادارے اہم ہیں، جی ایچ کیو اور لاہور کور کمانڈر کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان اداروں نے آپ کی سرحد پر ہمیشہ جانیں دی ہیں، ہمیں صرف سیاسی لڑائی لڑنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی سالمیت اور بقا پر حملہ ہے، کوئی بھی سیاسی جماعت ایک ادارہ نہیں بنی، میں سیاست سے بھی دستبردار ہو رہا ہوں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...