Home سیاست تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی گرفتار

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق سابق وفاقی وزیر کو تھری ایم پی او کے تحت وفاقی دارالحکومت کے علاقے ایف ایٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہریار آفریدی کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاوٴنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ شہریار آفریدی کو اسلام آباد سے حراست میں لیاگیا

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہریار آفریدی کی گرفتاری کے دوران گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ شہریار آفریدی کی اہلیہ کا سیاست سے کوئی تعلق لیکن انہیں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کارکنوں کو اکسانے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...