Home سیاست تحریک انصاف نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو مسترد کردیا

تحریک انصاف نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو مسترد کردیا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو مسترد کردیا ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کاکہناہے کہ اس اقدام کا مقصد اپنے ہم خیال ججز کو لگانا ہے ججز اس معاملے کو متنازع نہ بنائیں

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاج ججز کی تعیناتی بدنیتی پر مبنی ہے۔ ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیج رہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد اپنے ہم خیال ججز کو لگانا ہے۔ ججز اس معاملے کو متنازع نہ بنائیں۔ چار ججز کو ایک ساتھ دوران تعطیلات لایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے اراکین اسمبلی کو ایجنسیاں جھوٹے مقدمات میں اٹھا رہی ہیں۔ عمران خان، بشری بی بی اور تمام اسیران کے خلاف کیسز بنائے گئے۔ ہم ان تمام بوگس کیسز کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ بشریٰ بی بی کا روبکار بھی جاری ہو گیا نیب ٹیم نے ان کو جھوٹے کیسز میں پھر گرفتار کیا۔ ایڈہاک ججز کے حوالے سے قاضی فائز عیسی سے گزارش ہے یہ ججز ہمارے کیسز نہ سنیں۔ ہماری حب الوطنی پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پچھلے دو سال میں یہ نظام بری طرح مینج ہوا ہے۔ حکمران ٹولہ یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ عوامی رائے کو کس طرح تبدیل کیا جائے۔ پارٹی پر پابندی لگانے کی بات انتہائی بھونڈی حرکت ہوگی۔ آئین اور قانون کو جوتے کی نوک پر رکھا جا رہا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں اس وقت انارکی کی صورتحال ہے۔ پاکستان کو سرزمین بے آئین بنا دیا گیا ہے۔ بندوق کے زور پر بدمعاشی کی جارہی ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...