Home سیاست تحریک انصاف کو بلے کا نشان ملنا چاہیے، حامد خان

تحریک انصاف کو بلے کا نشان ملنا چاہیے، حامد خان

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر وکیل خامد خان نے کہا ہے کہ ہم انتخابات کا التوا نہیں چاہتے، پارٹی کو بلے کا انتخابی نشان ملنا چاہیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بار کونسل اور بار ایسوسی ایشن کی بات پر مجھے اعتبار نہیں، لگتا ہے کہ یہ سب کسی کے اشارے پر ہو رہا ہے، پوچھنا چاہتا ہوں کہ الیکشن میں تاخیر کی کوشش کیوں کی جارہی ہے؟

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حلقہ بندیاں ہوچکی ہیں اب ان کو ہی فائنل سمجھا جائے، اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ انتخابات صاف اور شفاف ہونے چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے سپریم کورٹ دیکھے گی کہ کوئی غیرآئینی اور غیر جمہوری عمل تو نہیں ہورہا، الیکشن کمیشن جانبدارانہ کردار ادا کررہا ہے۔

حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن قانون کے مطابق اور دیگر جماعتوں سے بہتر ہوئے ہیں، اگر الیکشن کمیشن نے ناانصافی کی تو ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...