Home سیاست تحریک انصاف نے اسلام آباد انتظامیہ سے جلسے کی اجازت مانگ لی

تحریک انصاف نے اسلام آباد انتظامیہ سے جلسے کی اجازت مانگ لی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 23 اور 24 مارچ کی درمیانی رات میں جلسے کی اجازت مانگ لی۔

جلسے کی درخواست ریجنل صدر اسلام آباد عامرمسعود مغل نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دی جس میں جلسے کے لیے تین مقامات Dچوک، F.9 پارک اور پریڈ گراؤنڈ تجویز کی گئیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ تینوں مقامات میں کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت دی جائے اور اگر23مارچ کو ممکن نہ ہو تو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دی جائے۔

عامرمسعودمغل اسلام آباد حلقہ این اے 46 سے الیکشن بھی لڑچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جلسے کی ذمہ داری شیرافضل مروت کو سونپی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف عید کے بعد لانگ مارچ اور دھرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...