Home نیوز پاکستان تحریک انصاف نے پرویز خٹک کی پارٹی میں شامل ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی

تحریک انصاف نے پرویز خٹک کی پارٹی میں شامل ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی پارٹی (پی ٹی آئی پارلیمنٹر ینز) میں شامل ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔

پارٹی رکنیت ختم ہونے والوں میں سابق وزیر اعلیٰ محمود خان، سابق مشیر ضیاء اللہ بنگش، احمد حسین شاہ، اقبال وزیر، اشتیاق آرمڑ سمیت دیگر ارکان شامل ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے کل 22 افراد کی پارٹی رکنیت ختم کی گئی ہے۔

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب نے ارکان کو نوٹس جاری کر دیئے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز بنانے کا اعلان کیا تھا۔

Share
Related Articles

حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز کی نجکاری کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹور کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے...

مسئلہ کشمیر کو فرنٹ پر لانے کا یہ آئیڈیل وقت ہے، مشعال ملک

اسلام آباد:کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا...

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار

اسلام آباد: راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہو...

۔10 مئی کا دن ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،بھارت کو دندان شکن جواب پر مایا علی کا پاک فوج کو خراج عقیدت

پاکستان کی فضائیہ کے شاندار ردعمل اور بھارتی جارحیت کے دندان شکن...