Home سیاست تحریک انصاف اقتدارمیں آ کر متنازعہ غیرآئینی ترامیم کا خاتمہ کرے گی،بیرسٹر سیف

تحریک انصاف اقتدارمیں آ کر متنازعہ غیرآئینی ترامیم کا خاتمہ کرے گی،بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ متنازعہ وغیر آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، پی ٹی آئی اقتدارمیں آ کر متنازعہ غیرآئینی ترامیم کا خاتمہ کرے گی۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے رات کی تاریکی میں سپریم کورٹ پر شب خون مارا، ترامیم کا طریقہ کار خود چیخ کر بتا رہا ہے کہ آئین کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا گیا، جلد بازی میں ترامیم کا مقصد سپریم کورٹ کے فیصلے کے اطلاق سے بچنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متنازعہ ترامیم کے بعد پی ٹی آئی کی جدوجہد مزید تیز ہوگی، متنازعہ وغیر آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، غیرآئینی ترامیم کا ساتھ دینے والے عوامی انتقام سے بچ نہیں سکیں گے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے بے وفائی کرنے والوں کا انجام پچھلے الیکشن میں سب نے دیکھا، وکلاء برادری سیغیر آئینی ترامیم کے خلاف فیصلہ کن معرکے کی اپیل ہے، وکلاء پی ٹی آئی سے ملکر متنازعہ غیرآئینی ترامیم اپنے انجام کو پہنچائیں۔

Share
Related Articles

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن...

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر...