Home سیاست تحریک انصاف کوئی لانگ مارچ یا دھرنا نہیں دے گی صرف پُرامن جلسہ کرے گی،بیرسٹر گوہر

تحریک انصاف کوئی لانگ مارچ یا دھرنا نہیں دے گی صرف پُرامن جلسہ کرے گی،بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ تحریک انصاف کوئی لانگ مارچ یا دھرنا نہیں دے گی بلکہ پُرامن جلسہ کرے گی، انتظامیہ سے گزارش ہے کہ کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

پارٹی قائدین کے ہمراہ جلسہ گاہ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ ہماراجلسہ پرامن ہوگا، ہمارے پاس این او سی ہے، کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ جلسہ عوام، ووٹوں اور حقیقی آزادی کیلیے ہورہا ہے۔

پی ٹی آئی قیادت نے واضح کیا ہے کہ جلسہ ہر حال میں ہوگا، کارکن اور دیگر لوگ دوپہر دو بجے جلسہ گاہ ضرور پہنچیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جلسے کی جگہ تبدیل کر دی گئی تھی۔ پی ٹی آئی قیادت جلسہ گاہ پہنچنا گئی۔

بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب، عامر ڈوگر اور دیگر قیادت نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ حکومت کی جانب سے جلسے کے پیش نظر کنٹینرز اسلام آباد کی مختلف شہراؤں پر پہنچا دئیے گئے۔

Share
Related Articles

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق...

لاہورمیں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ گینگ ریپ

لاہور: لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا...

وفاقی کابینہ اجلاس،86 فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے

اسلام آباد:وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک...