Home سیاست تحریک انصاف کا آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کا آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت آئینی ترامیم کے حوالے سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کل کے اجلاس میں شریک نہیں ہو گی تاہم پی ٹی آئی نے خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کیا ہے۔

آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اسلام آباد میں دستیاب نہ ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل دن ساڑھے 12 بجے ہو گا، اس سے قبل اجلاس جمعرات تین بجے شیڈول کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...