Home سیاست تحریک انصاف کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم سے مل کر حکومت بنانے کا اعلان

تحریک انصاف کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم سے مل کر حکومت بنانے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مرکز اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم سے اتحاد کی منظوری دی ہے، پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کو چھوڑ کر باقی جماعتوں سے بات چیت ہو گی۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہم حکومت بنانے جا رہے ہیں، علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا ہے، عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس کے مطابق حکومت بنانے دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کریں گے، ترجمان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے کہا ہے جتنی جلدی ہو سکے کرا لیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...