Home سیاست تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج پیر تک ملتوی کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج پیر تک ملتوی کرنے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل نے کہا ہے کہ آج احتجاج کی کال دے رکھی تھی، اجازت کے لیے قانونی راستہ اپنایاا ور ڈی سی کو 23 جولائی کو درخواست دی، ڈی سی کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا مگر ابھی تک عدالت نے احتجاج کے حوالے سے تحریری اجازت نہیں دی۔

عامر مغل نے کہا کہ معزز عدالت نے دوران سماعت پیر 29 جولائی کو اجازت دینے کا عندیہ ظاہر کیا تھا اور فیصلہ محفوظ کر لیا تھا مگر محفوظ فیصلہ بھی تاحال نہیں سنایا گیا، معزز عدالت اور قانون کا بے حد احترام کرتے ہیں، پارٹی کی مرکزی قیادت کو اعتماد میں لے کر آج کے احتجاج کو عدالتی حکم کے احترام میں پیر تک موخر کررہے ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...