Home sticky post 5 تحریک کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب

تحریک کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب

Share
Share

اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن کی اتفاق رائے سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن جنید اکبر خان کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کردیا گیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس اسپیشل سیکریٹری محمد مشتاق کی زیر صدارت ہوا جہاں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور شبلی فرازنے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنید اکبر کا نام چیئرمین کے لیے تجویز کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ خان اور قاسم نون نے جنید اکبر کے نام کی تائید کی۔

پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ اور مسلم لیگ (ن) کے تمام اراکین نے بھی جنید اکبر کے نام کی تائید کی، جس کے بعد جنید اکبرخان کو بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب کیا گیا۔

جنید اکبر خان نے کہا کہ تمام اراکین کا شکر گزار ہوں، ہماری خواہش تھی شیخ وقاص اکرم چیئرمین پی اے سی بنیں، 11سال رکن اسمبلی رہا مگر پی اے سی کا تجربہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساتھی اراکین کے ساتھ بہتر انداز میں ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کروں گا۔

جنید اکبر خان نے کہا کہ میں حکومت اور پارٹی کا شکر گزار ہوں، میں کوشش کروں گا کہ اچھے سے ذمہ داری نبھاؤں، میرے لیے یہ نئی چیز ہے، سارے سینئر لوگ ہیں، ہم ان سے سیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو ذمہ داری میرے قائد نے دی اسے اچھے طریقے سے نبھاؤں گا۔

قبل ازیں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام پر اتفاق ہوگیا تھا اور فریقین شیخ وقاص اکرم کے بجائے جنید اکبر کے نام پر متفق ہوگئے تھے۔

چیئرمین پی اے سی کے لیے پی ٹی آئی نے نئے ناموں کا پینل تیار کیا جس میں سے تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا نام نکال کر اور ان کی جگہ عادل بازئی کا نام پینل میں شامل کیا تھا۔

تاہم چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے حوالے سے بتایا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جنید اکرم کے نام پر اتفاق ہوگیا۔

اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو چیئرمین پی اے سی کے انتخاب کے حوالے سے آگاہ کیا اور پی اے سی کے ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی اورحتمی مشاورت کے بعد پی اے سی کا اجلاس طلب کیا گیا، جس میں چیئرمین پی اے سی کا انتخاب کیا گیا۔

Share
Related Articles

بھارتی شہری مفت موبائل فون کے لالچ میں کروڑوں روپے سے محروم ہو گیا

بنگلورو:دھوکا دہی کی تاریخ دنیا میں بہت قدیم ہے، لیکن جب سے...

شیر افضل مروت اچھے آدمی، لیکن ایک اَن گائیڈڈ میزائل ہیں، لطیف کھوسہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور سینئر وکیل سردار...

امریکاسے 500 سے زائد تارکین وطن کو فوجی جہازوں میں بھر کر اُن کے ممالک بھیج دیا گیا

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے امریکا...

شیخ حسینہ کی فسطائیت کے شکار، 16 سال سے قید 178 فوجی رہا

ڈھاکا:بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے 16 سال سے قید 178 سابق...