Home sticky post 5 وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی تشویشناک صورتحال پر گفتگو،اسرائیل کی ایران پر جارحیت کی شدید مذمت

وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی تشویشناک صورتحال پر گفتگو،اسرائیل کی ایران پر جارحیت کی شدید مذمت

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں خطے کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسرائیل کے حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہیں، جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں، اور جو علاقائی و عالمی امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی جاری کھلی جارحیت کی بھی سخت مذمت کی
دونوں رہنماؤں نے زور دیا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ، ایران، فلسطین اورخطے کے دیگر ممالک کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور غیر قانونی کارروائیاں فوری بند کرائے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بطوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) جیسے دیگر فورمز پر بھی امن کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ استنبول میں ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کریں گے۔ انہوں نے صدر اردوان کو اسلامی تعاون تنظیم یوتھ فورم (ICYF) کی جانب سے اعزاز سے ملنے پر مبارکباد بھی دی۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اپنے ممالک کی سفارتی کوششوں سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا، اور امن کی کوششوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...