Home نیوز پاکستان اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق 5 شدید زخمی ہوگئے، حادثہ تیز رفتار گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق تیز رفتار گاڑی میں سوار تمام افراد کا تعلق مسیح برادری سے ہے جو نشے کی حالت میں گاڑی تیز رفتاری سے چلارہے تھے، ڈھوک کالا خان سٹاپ کے قریب گاڑی سے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے بعد گاڑی بے قابو ہوکر دور تک قلع بازیاں کھاتی رہی۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 موٹرسائیکل سوار بھی شامل ہیں، زخمیوں میں 4 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جن کو فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کردیا، مقامی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...