Home نیوز پاکستان جمرود میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ،2 جوان شہید

جمرود میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ،2 جوان شہید

Share
Share

جمرود: جمرود میں نامعلوم دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا، حملے میں دو جوان شہید ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ خیبر کے علاقے جمرود میں تختہ بیگ میں واقع پولیس اور ایف سی کی مشترکہ چیک پوسٹ پر کیا گیا۔

چیک پوسٹ پر موجود پولیس اور ایف سی کے شیردل جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اور ایف سی کے 2 جوان شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا۔

حملے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ڈی پی او خیبر کے مطابق حملے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک ایف سی کے جوان نے جام شہادت نوش کیا ہے، پولیس کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...