Home نیوز پاکستان میر علی میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کاحملہ، لیفٹیننٹ کرنل ، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید،6دہشتگردہلاک

میر علی میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کاحملہ، لیفٹیننٹ کرنل ، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید،6دہشتگردہلاک

Share
Share

راولپنڈی :شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید ہوگئے۔جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چھ دہشتگردمارے گئے ۔

پاک فوج کے سات جوان مادروطن کادفاع کرتے ہوئے وطن کی مٹی پر نثار ہوگئے

آئی ایس پی آر کے مطابق چھ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے عمومی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا۔جیسے ہی اپنے فوجیوں نے دراندازی کی ابتدائی کوشش کو ناکام بنا دیا، دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی پوسٹ میں ٹکرا دی، جس کے بعد متعدد خودکش بم حملے ہوئیجس کے نتیجے میں ایک عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیااس دوران مٹی کے پانچ بہادر بیٹوں نے شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ شہداء میں ضلع خیبر کے رہائشی حوالدار صابر،ضلع لکی مروت کے رہائشی نائیک خورشید ،ضلع پشاور کے رہائشی سپاہی ناصر،ضلع کوہاٹ کے رہائشی سپاہی راجہ اورضلع ایبٹ آباد کے رہائشی سپاہی سجادشامل ہیں۔

بعدازاں کلیئرنس آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل کاشف کی قیادت میں دستوں نے موٴثر طریقے سے کارروائی عمل میں لائی اور تمام چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران سامنے سے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے کراچی کے رہائشی 39سالہ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور ضلع تلہ کنگ کے رہائشی 23سالہ کیپٹن محمد احمد بدر نے بہادری سے مقابلہ کیااور شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...