Home نیوز پاکستان ٹانک میں پولیس لائن پر دہشتگردوں کاحملہ 2 پولیس اہلکار شہید ،3زخمی

ٹانک میں پولیس لائن پر دہشتگردوں کاحملہ 2 پولیس اہلکار شہید ،3زخمی

Share
Share

ٹانک:خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس لائن پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں واقع پولیس لائن پر رات گئے دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، دہشتگردوں نے پولیس لائن میں داخل ہوتے ہی 4 دستی بم پھینکے، ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

حملے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔

ادھر خیبر میں باڑہ نالہ ملک دین خیل کے علاقے میں بھی دہشتگردوں نے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق حملے میں دستی بم اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...