Home Uncategorized سڑکوں پر طلبا نہیں دہشتگرد ہیں،ہم انھیں کچل دیں گے،حسینہ واجد

سڑکوں پر طلبا نہیں دہشتگرد ہیں،ہم انھیں کچل دیں گے،حسینہ واجد

Share
Share

 

ڈھاکا: بنگلادیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے کہا ہے کہ سڑکوں پر پُرتشدد مظاہرے کرنے والے طلبا نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں اور میرے ہم وطن انہیں کچل دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے کہا کہ ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کے نام پر تھانوں پر حملے کرنے والے، املاک کو نقصان پہنچانے اور بے امنی پھیلانے والے ملک کے استحکام اور ترقی کے دشمن ہیں۔

وزیراعظم حسینہ واجد نے مزید کہا کہ ایسے پُرتشدد احتجاج طلبا نہیں دہشت گرد کرتے ہیں۔ یہ دہشت گردی ہے اور میں اپنے ہم وطنوں سے اپیل کرتی ہوں ان کو کچل دیں۔

یہ خبر پڑھیں : عدم تعاون تحریک؛ بنگلا دیش میں 44 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی

یاد رہے کہ سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز اُس وقت ہوا جب حکومت نے کوٹا سسٹم کے خلاف مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والے طلبا کو رہا کرنے سے انکار کردیا۔

سول نافرمانی کی تحریک کے رہنماؤں نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

سول نافرمانی تحریک میں دو روز کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 40 سے زائد ہوگئی جب کہ 200 سے زائد زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...