Home سیاست جب تک امن قائم نہیں ہوگا ملک خوش حال نہیں ہوسکتا،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے، علی امین

جب تک امن قائم نہیں ہوگا ملک خوش حال نہیں ہوسکتا،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے، علی امین

Share
Share

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے اور انہوں نے صوبے کی سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز میں شہدا کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا بھی اعلان کردیا۔

پشاور میں پولیس کے شہدا سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تقریب میں موجود شہدا کے لواحقین، پولیس غازیوں اور افسران کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ اندرونی اور بیرونی سازشوں سے ہے، پیسے ہوں یا نہ ہوں مگر ہماری ترجیح ہوگی کہ پولیس کو وسائل فراہم کریں، آج ہم یوم شہدائے پولیس منا رہے ہیں، فوجی کا بیٹا اور بھائی ہوں، فوج اور تمام محکمے جنہوں نے شہادتیں دی ہے، ان سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پیسے ہوں یا نہ ہوں مگر ہماری ترجیح ہوگی کہ پولیس کو وسائل فراہم کرے، جب تک امن قائم نہیں ہوگا ملک خوش حال نہیں ہوسکتا، دہشت گرد جو حملے کر رہے ہیں یہ جہاد نہیں جہالت ہے، دہشت گرد اپنی اصلاح کریں لوگوں کو شہید نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جو امن اور خوشحالی کا ہوتاکہ ہم کامیاب ہوں، ہم نے پولیس کو فنڈز دے دیے ہیں، ضم اضلاع کی پولیس بھی دیگر اضلاع کے پولیس کے برابر ہے، آئی جی جلد از جلد پولیس شہدا کے کوٹے پر بھرتیاں کریں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کی تمام سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز میں شہدا کے خاندانوں کو پلاٹ دینے اور ٹریفک جرمانوں کے 20 فیصد شہدا کے خاندانوں کو دینے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے حوالے سے بعض اوقات چھوٹی چھوٹی باتوں پر پولیس سے الجھنا نہیں چاہیے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہم لڑیں گے، دہشت گرد جاہل لوگ، ہم شہدا کے ساتھ کھڑے ہیں، فخر ہے فورسز پر جو سرحد پر کھڑے ہوکر وطن کا دفاع کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...