Home سیاست سپریم کورٹ، پارلیمنٹ کا شکریہ ،مولانا فضل الرحمان کا کل یوم تشکر منانے کا اعلان

سپریم کورٹ، پارلیمنٹ کا شکریہ ،مولانا فضل الرحمان کا کل یوم تشکر منانے کا اعلان

Share
Share

 

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کی جانب سے مبارک ثانی کیس پر نظر ثانی کی درخواست منظور کیے جانے پر عدالت عظمیٰ اور پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کل جمعے کو ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کل پورے ملک میں یوم جمعہ کو بطور یوم تشکر منایا جائے گا، 7 ستمبر 1974 کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ قرارداد اور ترمیم کے ذریعے قادیانیوں اور لاہوریوں کو اقلیت قرار دیا تھا اور آج پوری قوم 7 ستمبر 2024 کو مینار پاکستان لاہور پر 50 سالہ گولڈن جوبلی منا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دن کو یوم الفتح پر منایا جائے گا اور اس کے اس فیصلے نے گولڈن جوبلی کی اہمیت کو اور دوبالا کردیا ہے اور اب پاکستان کے عوام الگ جذبے اور تازہ ترین فاتحانہ تصور کے ساتھ اس میں شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کے خلاف نہ کوئی سازش کرسکے گی، نہ ان کی سازش چل سکے گی، یہ امت، پوری قوم اور متفقہ آواز ہے، ہم ان کے انسانی حقوق تسلیم کرتے ہیں لیکن ضروری ہے کہ وہ پاکستان کے آئین اور آئین کے فیصلے کو تسلیم کریں۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ اگر کوئی اور شہری دنیا کے کسی حصے میں بھی اپنے ملک کے آئین سے بغاوت کرتا ہے اور آئین کو تسلیم نہیں کرتا ہے تو اس کے شہری اور انسانی حقوق ختم ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بار پھر سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس موضوع پر پارلیمنٹ میں بات ہوئی تو حکومت اور حزب اختلاف بھی ایک پیج پر تھی اور کوئی اختلاف رائے نہیں تھا، دینی جماعتیں ہمیشہ اس پر یک جہتی کا اظہار کرتی چلی آئی ہیں اور آج بھی اس کا مظاہرہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے ایک سوال پر کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج جس مثبت روپے کا اظہار کیا ہمیں اس پر انہیں داد اور خراج تحسین پیش کرنی چاہیے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...