Home Uncategorized شاہد آفریدی کا دنیائے کرکٹ کا کم عمر ترین نانا بننے پر مبارک باد دینے والوں کا شکریہ

شاہد آفریدی کا دنیائے کرکٹ کا کم عمر ترین نانا بننے پر مبارک باد دینے والوں کا شکریہ

Share
Share

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آ فریدی نے خود کو دنیائے کرکٹ کا کم عمر ترین نانا بننے پر مبارک باد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں 47 سالہ شاہد آفریدی نے کہا کہ دنیائے کرکٹ کا کم عمر ترین نانا بنے پر آپ تمام احباب کے محبت بھرے پیغامات موصول ہورہے ہیں، ہماری خوشیوں میں شامل ہونے پر میں اور میری فیملی آپ سب کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ 47 برس کی عمر میں نانا بننے والے شاہد آفریدی یکم مارچ 1977 کو پیدا ہوئے تھے جبکہ ان کے داماد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور انشا آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

چھ اپریل 2000 کو پیدا ہونے والے 24 سالہ شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...