Home سیاست ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس ،صدر زرداری کی صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر

ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس ،صدر زرداری کی صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر

Share
Share

اسلام آباد:احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کے خلاف صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، صدر آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے۔
صدر مملکت کے وکیل ارشد تبریز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، صدر مملکت کے خلاف کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی، عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کے ملزمان میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابرو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید، عبدالندیم بھٹو ودیگر بھی شامل ہیں۔

Share
Related Articles

آرمی چیف اور اہم حکومتی شخصیات کل ”گرین پاکستان انیشیٹو“ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اہم حکومتی شخصیات کل...

ملٹری ٹرائلز کیس ، موجودہ نظام کے تحت شہری کا کورٹ مارشل ہو سکتا یا نہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے...

صدرٹرمپ کا روسی صدر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ، یوکرین جنگ کے خاتمے پر گفتگو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی...

پنجاب کی خواتین کی یونیورسٹیوں سے مرد ٹیچرز اور پروفیسرز کو ہٹانے کا فیصلہ

لاہور :پنجاب کی خواتین کی یونیورسٹیوں سے مرد ٹیچرز اور پروفیسرز کو...