Home سیاست ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس ،صدر زرداری کی صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر

ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس ،صدر زرداری کی صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر

Share
Share

اسلام آباد:احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کے خلاف صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، صدر آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے۔
صدر مملکت کے وکیل ارشد تبریز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، صدر مملکت کے خلاف کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی، عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کے ملزمان میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابرو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید، عبدالندیم بھٹو ودیگر بھی شامل ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...