Home سیاست اسلام آباد میں 41 روز سے جاری سیو غزہ دھرنا ختم

اسلام آباد میں 41 روز سے جاری سیو غزہ دھرنا ختم

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں سے وفاقی دارالحکومت میں 41 روز سے جاری سیو غزہ دھرنا ختم کردیا گیا۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی سربراہی میں سیو غزہ کمپین کے عہدیداروں کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات ہوئی جس میں دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ڈی آئی جی آپریشنر علی رضا بھی شریک تھے۔

محسن نقوی نے کہا کہ فلسطین کیلئے ہر پاکستانی کے دل میں وہی بات ہے جو آپ کے دل میں ہے۔ ہمیں ان کے کسی مطالبے پر اعتراض نہیں، پاکستان اس ضمن میں پہلے ہی بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ان کی سفارشات پر بھی عملدرآمد کریں گے، دھرنے کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شرکا کیلئے دعا گو ہیں، ان افراد کو انصاف ضرور ملے گا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...