Home نیوز پاکستان صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے 5 سالہ عہدہ صدارت کی میعاد آج اختتام پذیر ہوگی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے 5 سالہ عہدہ صدارت کی میعاد آج اختتام پذیر ہوگی

Share
Share

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے 5 سالہ عہدہ صدارت کی میعاد آج مکمل ہو رہی ہے، عارف علوی نے 9 ستمبر 2018 کو صدارتی منصب سنبھالا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف علوی عہدہ صدارت مکمل کرنے کے بعد ایوان صدر خالی نہیں کرینگے بلکہ نئے صدر کے انتخاب تک صدارتی فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔

صدر نے گزشتہ ہفتے بعض اہم مشاورتی میٹنگز کے بعد نئے صدر کے انتخاب تک فرائض ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی جبکہ صدر لاہور کا دورہ مکمل کر کے اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔
اسلام آباد واپسی سے قبل صدر مملکت عارف علوی نے داتا دربار پر حاضری دی اور خصوصی دعائیں بھی کیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...