Home تازہ ترین میجر شبیر شریف شہیدکا 53 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے،جی او سی لاہور کی شہید کی قبر پر سلامی

میجر شبیر شریف شہیدکا 53 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے،جی او سی لاہور کی شہید کی قبر پر سلامی

Share
Share

لاہور :شہید میجر شبیر شریف (نشانِ حیدر) کا 53 واں یومِ شہادت آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جی او سی لاہور میجر جنرل راوٴ عمران سرتاج، شہید میجر شبیر شریف کے یونٹ کے غازیوں اور ان کی ہمشیرہ نے قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔
پاک فوج کے چاق و چوپند دستے نے شہید میجر شبیر شریف کی قبر پر سلامی بھی پیش کی۔
نشانِ حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے میجر شبیر شریف شہید 28 اپریل 1943ء کو کنجاہ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے، انہوں نے 19اپریل 1964ء کو فوج میں کمیشن حاصل کیا۔
شہید میجر شبیر شریف کو بطور کیڈٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے اعزازی شمشیر اور 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں ستارہ جرات سے نوازا گیا، اس وقت ان کی عمر محض 22 سال تھی۔
اْنہوں نے بھارت کے خلاف 1971ء کی جنگ میں دشمن کو ایک نہیں کئی مواقع پر پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔
میجر شبیر شریف نے 5 اور 6 دسمبر کی درمیانی رات گھمسان کی جنگ میں بھارت کی 4 جاٹ رجمنٹ کے کمپنی کمانڈر میجر نرائن کو للکارا پھر دست بدست لڑ ائی میں اْسے ہلاک کیا اور اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔
اْنہوں نے 6 دسمبر کی دوپہر دشمن کا ایک اور حملہ پسپا کیا اور اسی دوران دشمن کے ٹینک کا گولہ انہیں لگا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گئے۔
شہید میجر شبیر شریف کو ان کی بہادری اور شجاعت کے اعتراف میں اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔
خیال رہے کہ میجر شبیر شریف سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور میجر عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کے بھانجے تھے۔
میجر شبیر شریف پاک فوج کے واحد آفیسر ہیں جنہیں 2 اعزازات ستارہ جرات اور نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...