Home نیوز پاکستان ہر دلعزیز فنکار معین اختر کا آج 73 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

ہر دلعزیز فنکار معین اختر کا آج 73 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

Share
Share

کراچی: زندگی بھر قہقہے بکھیرنے والے ہر دلعزیز فنکار معین اختر کا آج 73 واں یوم پیدائش ہے۔

لاجواب ڈائیلاگ ڈلیوری اور ہر کردار میں حقیقت کا رنگ بھر دینے کا فن رکھنے والے معین اختر 24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے، ٹی وی ڈرامے ہوں یا پھر سلور سکرین معین اختر نے ہر جگہ اپنی لازوال اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے۔

ڈرامہ سیریل ’روزی‘ میں وہ اپنے فن کی بلندیوں پر نظر آئے، ان کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے، بندر روڈ سے کیماڑی، ہاف پلیٹ اور عید ٹرین جیسے بے مثال ڈراموں شامل ہیں۔

سٹیج شوز کی بات کی جائے تو معین اختر کا ڈنکا نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ دنیا بھر میں بجا، بڈھا گھر پر ہے، یس سر عید نو سر عید، بے بیا معین اختر اور بکرا قسطوں پر آپ کے یادگار سٹیج شوز ہیں۔

معین اختر 22 اپریل 2011 کو اپنے کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کر گئے مگر ان کے نبھائے گئے کردار آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...