Home نیوز پاکستان نشانِ حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کی 75 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

نشانِ حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کی 75 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

Share
Share

راولپنڈی : پاکستان کے پہلے نشانِ حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کی 75 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشْبہ عزت و تکریم کے مستحق اور پوری قوم کا فخر ہیں۔

کیپٹن محمد سرور نے کشمیر پر بھارتی فوج کی جارحیت کے دوران ارض وطن کا دفاع کرتے ہوئے 27 جولائی 1948ء کو تلپترا، آزاد کشمیر کے مقام پر جام شہادت نوش کیا تھا۔

قیام پاکستان کے بعد کیپٹن محمد سرور شہید نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اور وہ 1948 میں پنجاب رجمنٹ کے سیکنڈ بٹالین میں کمپنی کمانڈر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے جب انہیں کشمیر میں آپریشن پر مامور کیا گیا۔

انہوں نے 27 جولائی 1948 کو کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں دشمن کی اہم فوجی پوزیشن پر ایسا حملہ کیا کہ دشمن کو اپنی چوکی چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔

کیپٹن محمد سرور شہید نے مادر وطن کے دفاع کے کمال بہادری، جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینے پر گولی کھائی اور جام شہادت نوش کیا، بے مثال قربانی اور بہادری کی بدولت کیپٹن محمد سرور شہید کو نشان حیدر سے نوازا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کی مسلح افواج نے کیپٹن محمد سرور شہید کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ کیپٹن سرور شہید کی بے مثال جرات و بہادری اور ثابت قدمی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، ان کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی ان گنت قربانیوں کا مظہر ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشْبہ عزت و تکریم کے مستحق اور پوری قوم کا فخر ہیں۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...