Home سیاست آزاد جموں و کشمیر کا 76واں یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے

آزاد جموں و کشمیر کا 76واں یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے

Share
Share

مظفرآباد: آزاد ریاست جموں و کشمیر کا 76واں یوم تاسیس آج ملی جوش و خروش اور تجدید عہد کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق کاکہناہے کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح تحریک آزادی کشمیر ہے۔

24 اکتوبر 1947ء کو ظالم ڈوگرہ حکمرانوں کے تسلط کے خلاف کشمیری مسلمانوں نے مسلح جدوجہد کر کے ریاست جموں و کشمیر کا ایک حصہ آزاد کروایا تھا۔

آج یوم تاسیس کی مناسبت سے مرکزی تقریب دارالحکومت مظفرآباد میں پریڈ گراوٴنڈ میں منعقد ہوگی، مرکزی تقریب میں آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم خصوصی شرکت کریں گے۔

یوم تاسیس کے موقع پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ان شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے جنہوں نے یہ خطہ آزاد کروایا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری حکومت کی اولین ترجیح تحریک آزادی کشمیر ہے۔

چودھری انوارالحق نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کریں گے۔

Share
Related Articles

وکلا ء احتجاج، پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں وکلا ء کے احتجاج کے باعث پولیس کی...

ملٹری ٹرائلز کیس،شاید سلمان اکرم راجہ چاہتے ہیں کہ ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے...

سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کامعاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر...