Home Uncategorized افغانستان سے باہر جہاد پر افغان سپریم لیڈر نے سخت احکامات جاری کردئیے

افغانستان سے باہر جہاد پر افغان سپریم لیڈر نے سخت احکامات جاری کردئیے

Share
Share

اسلام آباد:افغانستان سے باہر جہاد پر افغان سپریم لیڈر شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے سخت احکامات جاری کردئیے ۔افغان سپریم لیڈر شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے کہاہے کہ کوئی بھی افغان شہری اور افغان عبوری حکومت کا رکن جہاد اور عسکریت پسندی کے لیے افغانستان کی سرحد پار نہیں کرے گا۔

حالیہ دہشتگردی کے تناظر میں حکومتِ پاکستان کے شدید رد عمل پرافغان سپریم لیڈر کے احکامات و فتاویٰ جاری کردیا۔افغان سپریم لیڈر شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے کہا کہ جو لوگ عسکریت پسندی کے لیے پاکستان گئے، اگر مارے گئے تو وہ شہید نہیں کہلائیں گے، بلکہ ان کی موت کو ناپاک قرار دیا جائے گا۔

ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مزید افغانستان کی عبوری حکومت کا حصہ نہیں سمجھا جائے گا۔پاکستان میں کسی بھی افغان شہری کے قتل کے بعد، عبوری افغان حکومت کا کوئی نمائندہ اس کے جنازے میں شرکت نہیں کرے گا۔اسی طرح 5 اگست 2023 کو وزیر دفاع ملا یعقوب نے وزارت دفاع کا دورہ کیا۔

دورہ کے دوران انہوں نے واضح احکامات دیئے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ افغانستان سے باہر کسی جنگ میں افغانوں کی شرکت نہ ہو۔وزیر دفاع ملا یعقوب نے ہدایت کی کہ *افغان سپریم لیڈر شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ * کے احکامات کی تعمیل کی جائے۔افغان شہریوں اور مجاہدین کی افغان سے باہر شرکت کو جنگ تصور کیا جائے گا، اور اسے جہاد نہیں کہا جائے گا۔

ملا یعقوب نے تمام مجاہدین کو مشورہ دیا کہ وہ کہیں اور لڑنے کے بجائے افغانستان کی تعمیر نو میں تعاون کریں۔افغانستان کی فلاح و بہبود اور تعمیر نو کے لیے کام کرنا عبوری افغان حکومت کے مجاہدین کے لیے اصل جہاد ہے۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...