Home سیاست تحریک انصاف اور پی ٹی آئی نظریاتی کے مابین طے پایا معاہدہ منظرعام پر آ گیا

تحریک انصاف اور پی ٹی آئی نظریاتی کے مابین طے پایا معاہدہ منظرعام پر آ گیا

Share
Share

اسلام آباد: تحریک انصاف اور پی ٹی آئی نظریاتی کے مابین 11 نکاتی معاہدہ سامنے آ گیا ۔

پی ٹی آئی اور تحریک انصاف نظریاتی کے درمیان معاہدہ 30 دسمبر 2023 کو طے پایا تھا، جسے معروف قانون دان اور تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے شیئر کیا۔

شیر افضل مروت کی جانب سے شیئر کردہ معاہدے کے تحت پی ٹی آئی اور تحریک انصاف نظریاتی کے درمیان معاہدے کے تحت 7 صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ بھی ہوئی تھی۔

دونوں جماعتوں کے درمیان معاہدے میں یہ بھی ذکر ہے کہ اگر موجودہ صورتحال میں بلے کا انتخابی نشان نہیں ملتا تو پی ٹی آئی کے امیدوار بلے باز کے نشان پر ہی ٹکٹ جمع کرا کے الیکشن لڑیں گے جبکہ دونوں جماعتوں کیلیے عمران خان کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

معاہدے پر مبینہ طور پر پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار کے دستخط بھی موجود ہیں اور دونوں جماعتوں کے درمیان یہ بھی طے ہوا ہے کہ پارٹی چیئرمین کو تحریک انصاف سینیٹر کی نشست دے گی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...