Home Uncategorized امدادی سامان بھی مو ت بن گیا،پیراشوٹ نہ کھلنے سے بھاری پیکٹ فلسطینیوں پر گرگیا، 5 افراد جاں بحق

امدادی سامان بھی مو ت بن گیا،پیراشوٹ نہ کھلنے سے بھاری پیکٹ فلسطینیوں پر گرگیا، 5 افراد جاں بحق

Share
Share

غزہ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سے امدادی سامان پھینکنے کے دوران ایک بھاری پیکٹ پیرا شوٹ نہ کھلنے کی وجہ سے چھت پر امداد کے منتظر فلسطینی خاندان پر گر گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن کی فوج کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ امدادی سامان کو ہیلی کاپٹرز سے پیراشوٹ کے ذریعے پھینکنے کے آپریشن میں اردن اور امریکا ہیں۔

اردن کی فوج کے اہلکار نے مزید بتایا کہ ہمارے ہیلی کاپٹرز نے دیگر 4 ممالک کے ساتھ مل کر اپنا امدادی سامان کی ترسیل کا آپریشن بغیر کسی جانی یا مالی نقصان کے مکمل کیا تاہم امریکی آپریشن سے متعلق کوئی معلومات نہیں۔

اے ایف پی نے اس معاملے پر امریکی فوج کا ردعمل لینے کی کوشش کی لیکن تبصرے کے لیے کوئی دستیاب نہ تھا۔

امدادی سامان کا پیکٹ کسی راکٹ کی تیزی سے گرا۔ اس کی رفتار اور وزن کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مکان کی چھت کو شدید نقصان پہنچا اور ایک دیوار گر گئی تھی۔

یہ افسوسناک واقعہ غزہ کے ساحلی علاقے الشطی کے پنای گزین کیمپ میں پیش آیا جس میں اب تک 5 افراد کے جاں بحق اور 10 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جنھیں بہتر علاج کے لیے غزہ کے واحد بچ جانے والے سب سے بڑے اسپتال الشفا منتقل کیا جا رہا ہے۔ غزہ میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی بھی ہلاکتوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

خیال رہے کہ امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کو غزہ میں محدود اور ناکافی تعداد میں داخل ہونے کی اجازت کی بنا پر لاکھوں فلسطینی خوراک کی کمی کا شکار ہوگئے ہیں۔

ٹرکوں سے امدادی سامان کی ناکافی ترسیل کے بعد دوسرا مسئلہ ٹرکوں سے امدادی سامان لینے کے دوران بھگدڑ اور پھر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہونے والے انسانی نقصان کا ضیاں ہے۔

جس پر امریکا اور اردن نے امدادی سامان ہیلی کاپٹرز کے ذریعے برسانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے دوران پیراشوٹ کے ذریعے آٹے کے بڑے تھیلے اور کھانے پینے کی دیگر اشیا کے بڑے پیکٹ پیراشوٹ کی مدد سے پھینکے جاتے ہیں۔

اقوام متحدہ نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ فضا سے امدادی سامان پھینکنا زمینی راستے ترسیل کا متبادل نہیں ہو سکتی اس لیے سرحدی راہدریوں سے امدادی ٹرکوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...