Home sticky post پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے،علی امین گنڈاپور

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے،علی امین گنڈاپور

Share
Share

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان و بشریٰ بی بی غیر قانونی سزا کے باوجود قانون پر یقین رکھتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اللہ کی ذات کے سوا کسی چیز کا خوف نہیں، پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ و میڈیا کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ اصولوں اور نظریات پر سمجھوتہ وہ کرتے ہیں جو خوف کے سائے تلے رہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ آخری سانس تک جدوجہد جاری رہے گی۔

Share
Related Articles

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک سے متعلق بڑا اعلان کردیا

واشنگٹن :امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مقبول ویڈیو...

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

غزہ جنگ بندی معاہدے سے خطے میں امن بحال ہو گا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ...

دفتر خارجہ نے مختلف ممالک میں تعینات سفیروں کے تبادلے کردیے

اسلام آباد:دفتر خارجہ نے مختلف ممالک میں تعینات سفرا کے تبادلے کردیے...