Home Uncategorized امریکی شہری نے تیراکی کرکے شوگر کی سطح کو حیرت انگیز طور پر نارمل کرلیا

امریکی شہری نے تیراکی کرکے شوگر کی سطح کو حیرت انگیز طور پر نارمل کرلیا

Share
Share

نیویارک سے تعلق رکھنے والے ایک 64 سالہ ذیابیطس کے مریض نے 100 دنوں میں 100 میل تیراکی کرکے اپنے بلڈ شوگر کی سطح کو حیرت انگیز طور پر نارمل کرلیا۔

ڈیو تھورپ کو چند ماہ پہلے ان کے ڈاکٹر نے خبردار کیا تھا کہ انہیں متعدد بیماریوں کی وجہ سے اپنی طرز زندگی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈیو تھورپ نے بتایا کہ میں موٹا تھا، سست تھا اور بہت زیادہ کھاتاتھا۔ نتیجتاً مجھے ٹائپ 2 ذیابیطس ہو گیا۔ اسکے علاوہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے مسائل بھی تھے جس کی وجہ سے میرے ڈاکٹر نے مجھے متنبہ کیا کہ مجھے بہت جلد اپنی طرز زندگی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈیو نے رواں سال کے فروری میں تیراکی کو بہتر صحت کیلئے اپنا مقصد بنایا اور گزشتہ جمعے کو یہ ہدف مکمل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ میں نے یہ اب تک کے تمام کاموں میں سے سب سے بہتر انتخاب کیا ہے اور اس نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے کہ میں کوئی بھی کام شروع کرنے کے لیے ابھی بھی جوان ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تیراکی انٹرنیٹ، سمارٹ ڈیوائسز، ای میلز اور دیگر خلفشار سے دور رہنے کے لیے بھی ایک بہترین مشغلہ ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...