Home Uncategorized اسرائیل کے دفاع کا امریکی صدر کا جھوٹ سامنے آگیا

اسرائیل کے دفاع کا امریکی صدر کا جھوٹ سامنے آگیا

Share
Share

واشنگٹن:حماس اسرائیل جنگ میں فیک نیوز بھی بہت چل رہی ہیں جس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اسرائیل کے دفاع کےلیے فیک نیوز کا سہارا لے لیا۔

اسرائیل کے دفاع کےلیے امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی جھوٹا بیان دے دیا، جس کی وائٹ ہاؤس کو وضاحت کرنا پڑگئی۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے حماس کے ہاتھوں 40 اسرائیلی بچوں کے سر قلم کرنے کے بیان پر وائٹ ہاؤس نے وضاحت جاری کردی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن یا امریکی حکام نے ایسی تصاویر دیکھیں نہ تصدیق ہوئی کہ حماس نے بچوں کو قتل کیا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا بیان اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر تھا۔

خیال رہے کہ حماس کے حملے میں مارے گئے افراد کی مزید لاشیں برآمد ہونے کے بعد ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 188 ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس کے الاقصیٰ آپریشن میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1300ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے سے اقوامِ متحدہ کے 9 ملازمین بھی مارے گئے، غزہ کے علاقے خان یونس میں گھر پر اسرائیلی بمباری کے بعد وہاں سے 7 لاشیں برآمد کی گئی ہیں جبکہ اس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حماس کی جانب سے اسرائیل پر جوابی کارروائی کی گئی تھی اور اس کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...