Home Uncategorized امریکی نجی کمپنی نے پہلی بار اپنا خلائی مشن چاند پر بھیج دیا

امریکی نجی کمپنی نے پہلی بار اپنا خلائی مشن چاند پر بھیج دیا

Share
Share

فلوریڈا: نصف صدی سے زائد عرصے بعد پہلی بار امریکی نجی کمپنی نے اپنا خلائی مشن چاند پر بھیج دیا ہے۔

امریکی نجی کمپنی انٹیوٹوو مشین (Intuitive Machines) کا اوڈیسیئس (Odysseus ) نامی خلائی جہاز ایلون مسک کی اسپیس ایکس کمپنی کے تیار کردہ فالکن 9 راکٹ کے ذریعے ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر فلوریڈا سے روانہ ہوا۔

اگر اوڈیسیئس خلائی جہاز کامیابی سے اپنا مشن مکمل کر لیتا ہے تو انٹیوٹوو مشین تاریخ رقم کرتے ہوئے چاند پر اترنے والی پہلی نجی کمپنی بن جائے گی۔

اس سے قبل کوئی بھی نجی کمپنی چاند پر اپنا خلائی جہاز اتارنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے، تاہم امریکا، روس، چین اور انڈیا کی سرکاری ایجنسیاں اپنے اپنے مشن کامیابی سے چاند پر اتار چکی ہیں۔

اوڈیسیئس نامی روبوٹک خلائی جہاز چاند کے جنوبی قطب پر اترنے کی کوشش کرے گا، جہاں سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہاں پانی کا کوئی ذریعہ ہو سکتا ہے، یہ دوسرا کمرشل مشن ہے جسے امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے مالی اعانت فراہم کی ہے، نجی کمپنی کی جانب سے چاند پر مشن بھیجنے کی یہ تیسری کوشش ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر خلائی جہاز چاند کے قریب پہنچ جائے گا، خلائی جہاز کا مقصد چاند کے قریب قطب جنوبی سے تقریباً 186 میل دور اترنا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...