Home sticky post 4 اسرائیلی آرمی چیف کا حماس کے حملے روکنے میں ناکامی پر مستعفی ہونے کا اعلان

اسرائیلی آرمی چیف کا حماس کے حملے روکنے میں ناکامی پر مستعفی ہونے کا اعلان

Share
Share

تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی نے حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے روکنے میں ناکامی پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی نے اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں کو روکنے میں ناکامی کے باعث میں 6 مارچ 2025 کو اپنی مدت ختم کرنا چاہتا ہوں۔
لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی نے لکھا کہ 7 اکتوبر کی صبح میری کمانڈ میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز اسرائیل کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہیں اور پھر اسرائیل نے بھاری اور دردناک قیمت چکائی۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے ہلیوی کو 30 جنوری تک حماس کے حملوں کو روکنے میں ناکامی کی تحقیقات مکمل کرنے کی مہلت دی تھی۔
ادھرعرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی آرمی چیف کی مدت ملازمت مارچ میں ہی ختم ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ حما س کے اسرائیل پر حملوں کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوئے اور سینکڑوں اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کو یرغمال بنا کر غزہ لایا گیا تھا۔
حماس کے 7 اکتوبر کے حملوں کو جواز بنا کر اسرائیل نے اگلے دن ہی غزہ کے شہریوں پر وحشیانہ فضائی بمباری کا آغاز کیا اور ساتھ ہی کچھ دن بعد زمینی کارروائی بھی شروع کردی تھی۔

Share
Related Articles

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل...

پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی،شہبازشریف

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلباء کی...