Home نیوز پاکستان پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کے خلاف جمعے کو ملک بھر میں 13 ہزار پمپس بند کرنے کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کے خلاف جمعے کو ملک بھر میں 13 ہزار پمپس بند کرنے کا اعلان

Share
Share

کراچی: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کال پر ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں جمعے (5جولائی) کو 13ہزار پیٹرول پمپس بطور احتجاج بند کردیے جائیں گے، جس کے لیے بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ یہ ہڑتال صفر اشاریہ 5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے نفاذ کے خلاف کی جا رہی ہے، جس کے لیےبدھ کو حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے درمیان منعقدہ مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔

چئیرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ہمارا جمعہ 5جولائی کو ہڑتال کا پیغام واضح ہے لہٰذا جمعے کو صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کردیے جائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ ہڑتال کا دورانیہ ایک دن سے زیادہ بھی ہوسکتاہے۔

عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس واپس نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...