Home سیاست حکومت مخالف تحریک،پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمٰن کو شمولیت پر راضی نہیں کر سکی

حکومت مخالف تحریک،پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمٰن کو شمولیت پر راضی نہیں کر سکی

Share
Share

پشاور: پاکستان تحریک انصاف مولانا فضل الرحمٰن کو حکومت مخالف تحریک میں شامل کرنے کے لیے راضی نہ کرسکی۔

جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی قیادت نے مولانا فضل الرحمٰن کو تحریک انصاف سے ہاتھ ملانے کی مخالفت کردی ہے، جس پر مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے وفد کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے تحریری یقین دہانیاں مانگ لی ہیں۔ مستقبل میں جے یو آئی تحریک انصاف سے ہاتھ ملائے گی یا نہیں، اس بات کا فیصلہ کل اسلام آباد میں ہونے والے 2 رزہ مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔

پی ٹی آئی کے ساتھ روابط پر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بات ان سے ہوتی ہے جن کے پاس اختیار ہوں، ہماری سلام دعا چل رہی ہے۔

دوسری جانب حکومت کے خلاف تحریک میں جے یو آئی کو شامل کرنے کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق اسپیکر اسد قیصر مولانا فضل الرحمٰن کو راضی کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جب کہ تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے خلاف تحریک میں مولانا فضل الرحمٰن کو شامل کرنے کے لیے راضی نہیں کرسکی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کو قائل کرنے کے لیے مزید رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جے یو آئی کے ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے مرکزی قائدین نے مولانا فضل الرحمٰن کو پی ٹی آئی سے ہاتھ نہ ملانے کا مشورہ دیا ہے جب کہ مولانا فضل الرحمٰن خود بھی پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے لیے راضی نہیں ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے بااختیار وفد سے بات چیت کرنے پر اتفاق کیا ہے اور جن امور پر تحفظات کیا گیا ہے اس پر تحریری یقین دہانی مانگ لی گئی ہے، اس حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن سے جب پوچھا گیا کہ سابق اسپیکر اسد قیصر کو ابھی تک کیا جواب دیا گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ ابھی وقت ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بات چیت بااختیار لوگوں سے ہوتی ہے ابھی ملاقات کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل جے یو آئی کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا اور شوریٰ کے فیصلے مطابق پی ٹی آئی کو جواب دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...