Home sticky post 2 وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں عسکری حکام، وفاقی وزراء اور صوبائی وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔
اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں جبکہ ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ہو گی تاہم اجلاس میں ایس آئی ایف سی کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکاء کو دوست ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور سہولیات بارے بھی بتایا جائے گا جبکہ ایس آئی ایف سی کی مد میں ہونے والی ترقی، سرمایہ کاری اور تیل گیس کے نئے ذخائر بارے بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، ایپکس کمیٹی اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے آئندہ کے اہداف بھی طے کیے جائیں گے۔

Share
Related Articles

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شکست،پاکستانی ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ ٹیم پر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف...

علی امین گنڈاپور کو اثاثوں سے متعلق نوٹس، درخواست سماعت کیلئے مقرر

پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا...

اعتزاز احسن نے فوجی عدالتوں سے شہریوں کی سزا کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد:سینئر قانون دان اور سابق وفاقی وزیر اعتزاز احسن نے فوجی...

حکومت کا فی یونٹ بجلی 10 روپے سستی کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بجلی نرخوں میں کمی کےلیے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز...