Home سیاست سابق وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاج کیلئے درخواست منظور

سابق وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاج کیلئے درخواست منظور

Share
Share

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاج کیلئے درخواست منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی۔

یاسمین راشد نے سروسز ہسپتال میں کینسر کے ٹیسٹ کرانے کی اجازت مانگی تھی جس پر عدالت نے جیل حکام کو ان کے سروسز ہسپتال سے کینسر ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ جیل حکام یاسمین راشد کو ہسپتال میں کینسر ٹیسٹ کیلئے لے کر جائیں۔

خیال رہے کہ رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد 9 مئی کے جلاوٴ گھیراوٴ کے مقدمات میں جیل میں ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...